سعودی عرب میں بن لادن گروپ کو بڑی خوشخبری مل گئی

سعودی عرب میں بن لادن گروپ کو بڑی خوشخبری مل گئی
سعودی عرب میں بن لادن گروپ کو بڑی خوشخبری مل گئی

  

ریاض(ڈیلی پاکستان آن لائن )سعودی عرب کی عدالت نے حرم شریف میں کرین حادثے کے کیس میں بن لادن گروپ کو الزام سے بری کردیا۔عدالتی فیصلے کے مطابق کرین گرنے میں بن لادن گروپ کی کوئی کوتاہی ثابت نہیں ہوئی اس لیے گروپ کو مقدمے سے بری کردیا گیا ہے۔یہ فیصلہ مکہ مکرمہ کی اپیل کورٹ نے جاری کیا۔واضح رہے کہ 11 ستمبر 2015 کو حرم شریف کے صحن میں تعمیراتی کام کے لیے موجود کرین گرگئی تھی جس کی زد میں آکر 108 سے زائد افراد شہید اور 238 زخمی ہوئے تھے۔

مزید :

عرب دنیا -