رحمان ملک نے حریت رہنماؤں کے ہمراہ بھری مجلس میں ایسا کام کردیا کہ ہندوستانی حکومت جل بھن جائے 

رحمان ملک نے حریت رہنماؤں کے ہمراہ بھری مجلس میں ایسا کام کردیا کہ ...
رحمان ملک نے حریت رہنماؤں کے ہمراہ بھری مجلس میں ایسا کام کردیا کہ ہندوستانی حکومت جل بھن جائے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور  سابق وزیرِداخلہ سینیٹر رحمان ملک نے اسلام آباد میں منعقدہ تقریب میں حریت رہنماؤں کے ہمراہ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بھارتی احکامات کی کاپی احتجاجاً جلا دی  اور کہا کہ مسودہ جلانے کا مقصد دنیا کو پیغام دینا ہے کہ بھارتی احکامات کشمیریوں کو نامنظور ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں  سابق وزیرِداخلہ سینیٹر رحمان ملک کی زیرصدارت یوم استحصال  کشمیر کے حوالے سے تقریب منعقد ہوئی جس میں حریت رہنماء عبدالحمید لون، راجا خادم حسین، محمد شفیع ڈار، زاہد صافی، غزالہ حبیب خان، ہائقہ خان سمیت دیگر شریک ہوئے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر رحمان ملک کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کے قرادادوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مودی نے  کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کی، آج کشمیر میں بھارتی کرفیو، ظلم و بربریت کے دو سیاہ ترین سال مکمل ہوئے،ہندوستان نے مسلم اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کے لئے ڈومیسائل قانون میں ترمیم کیں،کشمیری آج دنیا کی مظلوم ترین قوم اور مودی دنیا کا سب سے بڑا دھشتگرد ہے، بھارتی افواج نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت کی انتہا کردی ہے،‎تاریخ کے لمبے ترین کرفیو سے مقبوضہ کشمیر دنیا کا سب بڑا جیل و ٹارچ سیل بن چکا ہے،عالمی برادری بالخصوص اقوام متحدہ عدل و انصاف کے تقاضے پورے کرنے میں ناکام ہو چکے ہیں،وقت آ چکا ہے کہ بھارتی مظالم اور انسانیت کے خلاف جرائم کو دنیا کے سامنے بے نقاب کیے جائیں۔

سینیٹررحمان ملک نے کہا کہ مسلم اکثریت ختم کرنے کیلئے وادی کشمیر میں آر ایس ایس اور ہندو انتہا پسندوں کی آبادکاری کیجا رہی ہے،بھارتی افواج نے بغیر کسی جواز کے  ہزاروں کشمیری نوجوانوں کو اغواء کیا ہے،بھارت کے کسی بھی اقدام کیخلاف حکومت اب تک اقوام متحدہ و عالمی عدالت انصاف میں نہیں گئی،آج ایک بار پھر حکومت سے مطالبہ کرتا ہوں کہ مودی کے مظالم کیخلاف عالمی عدالت انصاف میں جائے۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی پامالی اور مودی کے مظالم کا نوٹس لے، اقوام متحدہ اپنی سیکیورٹی کونسل کی قراردادوں پر عمل کرتے ہوئے کشمیریوں کا خودرادیت کا حق دلوا دے،کشمیر کے بہادر شہیدوں کاخون رنگ لائےگا،شکست بھارت کا مقدر ہے، ہم آج کے دن عہد کرتے ہیں کہ کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دلا کر رہیں گے۔

انہوں  نےکہا کہ بھارتی حکومت نے ٹویٹر کو درخواست دی ہے کہ رحمان ملک کا اکاونٹ بند کرے، بھارتی حکومت اپنی مظالم چھپانے کے لئے ہر خربہ استعمال کر رہا ہے،حکومت بتائے کہ دو سالوں میں کشمیر کی آزادی اور کشمیریوں کے مظالم کیخلاف کیا کیا؟۔اس موقع پر قراردادیں پیش گئیں جن میں کہا گیا تھا کہ شہدائے کشمیر کو ظلم اور غیر قانونی بھارتی قبضے کے خلاف ان کی عظیم قربانیوں پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں،اقوام متحدہ بھارتی افواج کے انسانیت کے خلاف جرائم کا نوٹس لے اور سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد کرائے،بھارتی جیلوں میں محصور حریت رہنماؤں کو فوری رہا کیا جائے،عالمی ادارہ صحت سے اپیل ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی عوام کو کویڈ ویکسین پہنچائے۔

مزید :

قومی -