بزرگ شخص غیر قانونی ہتھیار رکھنے کے الزام میں گرفتار، کون کون سے ہتھیار تھے؟ تفصیلات جان کر فوجیوں کے بھی ہوش اڑ جائیں

بزرگ شخص غیر قانونی ہتھیار رکھنے کے الزام میں گرفتار، کون کون سے ہتھیار تھے؟ ...
بزرگ شخص غیر قانونی ہتھیار رکھنے کے الزام میں گرفتار، کون کون سے ہتھیار تھے؟ تفصیلات جان کر فوجیوں کے بھی ہوش اڑ جائیں

  

برلن(مانیٹرنگ ڈیسک) جرمنی میں ایک عمر رسیدہ آدمی کو غیرقانونی ہتھیار رکھنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے اور اس کے قبضے سے کون کون سے ہتھیار برآمد ہوئے ہیں؟ سن کر آپ کی حیرت کی انتہاءنہ رہے گی۔ ڈیلی سٹار کے مطابق اس 84سالہ آدمی کے پاس دوسری جنگ عظیم کے دور کے بھاری ہتھیار موجود تھے جن میں 45ٹن وزنی پینتھر ٹینک، ایک توپ، قدیم رائفلیں اور دیگر جنگی سازوسامان شامل تھا۔

اس آدمی کا نامی قانونی وجوہات پر سامنے نہیں لایا گیا۔ رپورٹ کے مطابق یہ آدمی حیران کن طور پر اس ٹینک کو سڑک سے برف ہٹانے والے بلڈوزر کے طور پر استعمال کرتا تھا۔ آدمی کو پولیس نے عدالت میں پیش کیا جہاں سے اسے 14ماہ معطل قید اور اڑھائی لاکھ یورو جرمانے کی سزا سنا دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ عدالت نے حکم دیا ہے کہ وہ دو سال کے اندر اپنا ٹینک، اینٹی ایئرکرافٹ توپ اور دیگر تاریخی اسلحہ کسی میوزیم کو فروخت یا عطیہ کر دے۔

مزید :

بین الاقوامی -