وہ عادات جن سے انسان کی موت کے وقت کے متعلق اندازہ لگایا جا سکتا ہے

وہ عادات جن سے انسان کی موت کے وقت کے متعلق اندازہ لگایا جا سکتا ہے
وہ عادات جن سے انسان کی موت کے وقت کے متعلق اندازہ لگایا جا سکتا ہے

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) روزمرہ کی عادات انسان کی شخصیت کا پتا تو دیتی ہیں تاہم اب ماہر ڈاکٹروں نے کچھ عادات کے متعلق حیران کن انکشاف کر ڈالا ہے کہ ان سے انسان کی موت کے وقت کے متعلق بھی اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ دی سن کے مطابق ڈاکٹرز نے بتایا ہے کہ انسان کی موت کی علامات اس کی موت واقع ہونے سے 10سال قبل ظاہر ہونا شروع ہو جاتی ہیں اور ان علامات میں انسان کی کچھ عادات بھی شامل ہیں۔

برٹش میڈیکل جرنل میں شائع ہونے والی اس تحقیقاتی رپورٹ میں ڈاکٹرز نے بتایا ہے کہ انسان کی 7ایسی عادات ہیں جن سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ آئندہ سالوں میں مرنے والا ہے۔ یہ سات عادات کرسی سے اٹھنے میں زیادہ وقت لینے لگنا، چلنے کی رفتار کم ہو جاتا، ہاتھوں کی گرفت کمزور پڑ جانا، کھانا بنانا، کھانے کی اشیاءکی خریداری کرنا، لباس کے متعلق محتاط ہو جانا اور زیادہ تیار ہونے لگنا ، ٹوائلٹ جانے کی عادت میں تبدیلی آناشامل ہیں۔ ڈاکٹرز نے اس تحقیق میں چار سال تک 35سے 55سال کی عمر کے 6ہزار سے زائد لوگوں کی ان عادات کی نگرانی کی اور ان میں موت کی شرح کے ساتھ ان عادات کا موازنہ کرکے نتائج مرتب کیے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -