امریکہ کی افغانستان کے بارے میں ایسی خواہش کہ پاکستانی حکومت کی پریشانی کی حد نہ رہے

امریکہ کی افغانستان کے بارے میں ایسی خواہش کہ پاکستانی حکومت کی پریشانی کی ...
امریکہ کی افغانستان کے بارے میں ایسی خواہش کہ پاکستانی حکومت کی پریشانی کی حد نہ رہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(مانیرٹنگ ڈیسک) امریکہ نے افغان پناہ گزینوں کے لیے پاکستان کا بارڈر کھلا رکھنے کی خواہش ظاہر کر دی۔ ڈیلی ڈان کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ایک سینئر عہدیدار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ”افغان پناہ گزینوں کے لیے پاکستان کا بارڈر کھلا رہنا بہت اہم ہے۔ ظاہر ہے کہ اگر افغان شہری شمال کی طرف جاتے ہیں یا ایران کے راستے ترکی جاتے ہیں، ان دونوں صورتوں میں پاکستان کا بارڈر کھلا رہنے پر ان کے پاس حکومت کے ہاں یا یو این ایچ سی آر کے پاس رجسٹریشن کرانے کا موقع ہو گا۔ 
پاکستان سے اس خواہش کا اظہار کرنے کے ساتھ ساتھ امریکہ کی طرف سے ترکی سے بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ افغان پناہ گزینوں کو اپنے ہاں 14ماہ تک رہنے کی اجازت دے۔ اس عرصے کے دوران انہیں امریکہ میں سیٹل کر دیا جائے گا۔
 واضح رہے کہ امریکہ کی اس خواہش کے برعکس وزیراعظم عمران خان کے نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر معید یوسف نے واشنگٹن میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ”افغان شہریوں کو پاکستان میں دھکیلنے کی بجائے انہیں ان کے ملک میں ہی رکھنے کے انتظامات کیے جانے چاہئیں۔ انہیں دربدر کیوں کیا جائے؟ انہیں ان کے ملک میں ہی رکھا جائے۔ پاکستان مزید پناہ گزینوں کو اپنے ہاں جگہ دینے کی گنجائش نہیں رکھتا۔“