سارہ علی خان کی ناک زخمی ہونے کی ویڈیو تو آپ نے دیکھی ہوگی لیکن اب ان کی حالت کیسی ہے؟

سارہ علی خان کی ناک زخمی ہونے کی ویڈیو تو آپ نے دیکھی ہوگی لیکن اب ان کی حالت ...
سارہ علی خان کی ناک زخمی ہونے کی ویڈیو تو آپ نے دیکھی ہوگی لیکن اب ان کی حالت کیسی ہے؟
سورس: Instagram/saraalikhan95

  

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ سارہ علی خان کی طرف سے گزشتہ سوشل میڈیا پر اپنی ایک ویڈیو پوسٹ کی گئی جس میں ان کی ناک پر پٹی لگی ہوتی ہے۔ اپنی اس پوسٹ میں سارہ علی خان نے بتایا کہ وہ اپنی ناک زخمی کر بیٹھی ہیں ۔ اب سارہ کی پھوپھی صبا علی خان نے ان کی حالت کے متعلق ان کے مداحوں کو اپ ڈیٹ کر دیا ہے۔

 ہندوستان ٹائمز کے مطابق سارہ علی خان کی اس پوسٹ پر کمنٹس میں صبا علی خان نے لوگوں کو جواب دیتے ہوئے بتایا ہے کہ سارہ علی خان کی حالت اب بہت بہتر ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق سارہ علی خان نے اپنی زخمی ناک کی ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں لکھا تھا کہ ”سوری اماں، ابا اور اِگی۔ ناک کاٹ دی میں نے۔ “ ویڈیو میں خود کو ہی مخاطب کرتے ہوئے سارہ کہتی ہیں کہ ”ناک ناک؟ میری ناک آﺅٹ۔“ یہ کہتے ہوئے وہ اپنی ناک سے پٹی ہٹا دیتی ہیں۔ سارہ کی اس پوسٹ پر کمنٹس میں صبا علی خان نے ابتدائی طور پر لکھا تھا کہ ”امید ہے کہ سنجیدہ چوٹ نہیں لگی ہو گی، بہت پیار، اپنا خیال رکھنا۔“واضح رہے کہ صبا علی خان اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ کے ذریعے اپنی مشہور فیملی کے بارے میں کافی اپڈیٹس دیتی رہتی ہیں۔

مزید :

تفریح -