دولہا نے اپنی دلہن کے ساتھ ناجائز تعلقات کے شبے میں دوست کو قتل کر دیا

دولہا نے اپنی دلہن کے ساتھ ناجائز تعلقات کے شبے میں دوست کو قتل کر دیا
دولہا نے اپنی دلہن کے ساتھ ناجائز تعلقات کے شبے میں دوست کو قتل کر دیا

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں ایک دولہا نے اپنی دلہن کے ساتھ ناجائز تعلقات کے شبے میں اپنے دوست کو گولی مار کر قتل کر دیا۔ نیویارک پوسٹ کے مطابق یہ واقعہ امریکی ریاست لوئیسیانہ میں پیش آیا جہاں 30سالہ ڈیوین جوزجونز کی گزشتہ دنوں شادی ہوئی اور شادی کے اگلے دن ہی اسے اپنی دلہن اور اپنے دوست کے مبینہ تعلق کے بارے میں علم ہو گیا۔ جس پر مشتعل ہو کر اس نے اپنے دوست کو پستول سے گولی مار دی۔

رپورٹ کے مطابق گولی مارنے سے قبل ڈیوین کی اپنے دوست کے ساتھ گاڑی میں تلخ کلامی ہوئی۔فائرنگ سے ڈیوین کی دلہن بھی زخمی ہوئی۔ دلہن نے پولیس کو بتایا کہ ملزم نے اسے بھی قتل کرنے کی کوشش کی تاہم وہ دوڑ کر قریب کھڑی ایک ایمبولینس میں گھس گئی اور ڈرائیور نے ایمبولینس بھگا لی، جس سے اس کی جان بچ گئی۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ 

مزید :

بین الاقوامی -