اسرائیل نے پڑوسی ملک پر بم برسا دیے

اسرائیل نے پڑوسی ملک پر بم برسا دیے
اسرائیل نے پڑوسی ملک پر بم برسا دیے

  

تل ابیب(مانیٹرنگ ڈیسک) لبنان سے مبینہ طور پر راکٹ حملہ کیے جانے پر اسرائیلی فوج نے لبنان پر بم برسا دیئے۔ الجزیرہ کے مطابق اسرائیلی فوج کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ لبنان سے تین راکٹ فائر کیے گئے بارڈر کے قریب واقع اسرائیلی علاقے میں آ کر گرے۔ اس واقعے کے بعد اسرائیلی فوج کی طرف سے لبنان پر آرٹلری شیلز فائر کیے گئے ہیں۔ 

اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ لبنان سے فائر کیے گئے راکٹوں میں سے ایک کھلے علاقے میں آ کر گرا، جبکہ دوسرے دونوں کا سراغ اسرائیل کے ڈیفنس سسٹم نے لگا لیا اور انہیں راستے میں ہی ناکارہ بنا دیا گیا۔ لبنان میں موجود عینی شاہدین کی طرف سے بھی تصدیق کی گئی ہے کہ لبنان سے اسرائیل پر راکٹ فائر کیے گئے تھے۔ اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ کا کہنا ہے کہ انہیں اور وزیردفاع بینی گینتز کو اس واقعے پر بریفنگ دی گئی ہے اور ہم ردعمل کی نگرانی کر رہے ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -