خاتون کی ایسی شرمناک حرکت کہ عملے نے پولیس بلا کر اسے جہاز سے ہی اتروا دیا

خاتون کی ایسی شرمناک حرکت کہ عملے نے پولیس بلا کر اسے جہاز سے ہی اتروا دیا
خاتون کی ایسی شرمناک حرکت کہ عملے نے پولیس بلا کر اسے جہاز سے ہی اتروا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں فضائی سفر کے دوران ایک خاتون نے ایسی شرمناک حرکت کر ڈالی کہ عملے نے پولیس کو بلا کر اسے جہاز سے ہی اتروا دیا۔ یاہو نیوز کے مطابق یہ واقعہ امریکی ریاست ساﺅتھ ڈیکوٹا میں پیش آیا جہاں اس خاتون نے عملے کے ایک فرد کے ساتھ سیٹ کے معاملے پر تلخ کلامی ہونے پر اپنے آپ کو برہنہ کر لیا اور عملے کے اس رکن کو لات بھی ماری۔ 
رپورٹ کے مطابق یہ جہاز ابھی ریپڈ سٹی ریجنل ایئرپورٹ پر کھڑا تھا اور ٹیک آف کرنے ہی والا تھا۔ خاتون کی اس شرمناک حرکت پر عملے نے پولیس کو بلا لیا، جو خاتون کو گرفتار کرکے اپنے ساتھ لے گئی۔ پولیس کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ خاتون نے بہت زیادہ شراب پی رکھی تھی اور اس نے نشے کی زیادتی کی وجہ سے یہ حرکت کی۔ اس کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے عدالت میں پیش کر دیا گیا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -