عروسی جوڑے میں پش اپس لگانے والی دلہن کی ویڈیو وائرل ہوگئی

عروسی جوڑے میں پش اپس لگانے والی دلہن کی ویڈیو وائرل ہوگئی
عروسی جوڑے میں پش اپس لگانے والی دلہن کی ویڈیو وائرل ہوگئی
سورس: Screengrab

  

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) حال ہی میں اپنی شادی کی تقریب میں رقص کرنے والی ایک دلہن کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل رہی۔ اب ایک اور دلہن کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے مگر یہ دلہن عروسی جوڑے میں رقص کی بجائے کچھ ایسا کام کر رہی ہوتی ہے کہ دیکھ کر یقین کرنا مشکل ہوجائے۔ نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے مطابق عروسی لباس اور میک اپ کے بعد دلہنوں کو فکر رہتی ہے کہ ان کا میک اپ خراب نہ ہو جائے مگر بھارت سے سامنے آنے والی اس ویڈیو میں دلہن ایسی کسی بھی فکر سے بے نیاز عروسی جوڑا پہنے پش اپ لگا رہی ہوتی ہے۔

اس دلہن نے لال رنگ کا دیدہ زیب مگر بھاری لہنگا پہن رکھا ہوتا ہے اور زیورات سے لدی زمین پر پش اپ لگا رہی ہوتی ہے۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر بھارتی فٹنس ٹرینر آنا اروڑا کی طرف سے پوسٹ کی گئی ہے جسے اب تک 5لاکھ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں اور اکثر صارفین کمنٹس میں حیرت کا اظہار کرتے ہوئے دلہن کی فٹنس سے لگن کی تعریف بھی کر رہے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -