جنوبی کوریا میں بیوی کو قتل کرنے کے بعد خاوند کی خودکشی
کوریا (رضا شاہ) کیونگکی صوبے کے پھاجو نامی شہر میں ایک چالیس سالہ شخص نے تیز دھار آلے سے اپنی بیوی کا قتل کرنے کے بعد خود بھی خودکشی کرلی۔ پولیس کے مطابق صبح 1 بج کر 37 منٹ پر انہیں اطلاع ملی کہ کوئی شخص بلڈنگ کی 20ویں منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ پولیس جب جائے وقوعہ پر پہنچی تو عورت زخموں کا تاب نہ لاتے ہوئے مر چکی تھی جب کہ اس کا خاوند بھی 20ویں منزل سے چھلانگ لگا چکا تھا۔ 119 کی ریسکیو ٹیم نے مرد کو ہسپتال منتقل کیا لیکن وہ بھی دم توڑ گیا۔ پولیس کے مطابق مرنے والوں کے پرائمری میں پڑھنے والے بچے بھی وقوعہ پر موجود تھے۔ پولیس نے واقعے کی اصل وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔