ہندو مندر پر حملہ، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمران خان نے رحیم یار خان کے علاقے بھونگ میں ہندو مندر پر حملے کے بعد مندر کی بحالی کا اعلان کردیا۔
ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ وہ رحیم یار خان میں بھونگ کے مقام پر واقع گنیش مندر پر کل کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔" میں پہلے ہی آئی جی پنجاب کو ذمہ داروں کی گرفتاری یقینی بنانے اور پولیس کیجانب سے کسی غفلت پرسخت کارروائی عمل میں لانے کی ہدایات دے چکا ہوں۔"وزیر اعظم نے اعلان کیا کہ حملے کا نشانہ بننے والا مندر حکومت کی جانب سے بحال کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ بدھ کے روز مشتعل ہجوم نے ہندوؤں کے مندر پر حملہ کرکے اس میں توڑ پھوڑ کی تھی۔ واقعے کا وزیر اعظم سمیت چیف جسٹس آف پاکستان بھی نوٹس لے چکے ہیں۔