ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل انگلینڈ کے اہم ترین باولر جوفرا آرچر رواں سال کے اختتام تک کرکٹ سے باہر ہو گئے

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل انگلینڈ کے اہم ترین باولر جوفرا آرچر رواں سال کے ...
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل انگلینڈ کے اہم ترین باولر جوفرا آرچر رواں سال کے اختتام تک کرکٹ سے باہر ہو گئے

  

لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن )انگلش کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر جوفرا آرچر انجری کے باعث رواں سال کے ختتام تک کرکٹ سے باہر ہوگئے۔انگلش کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق فاسٹ بولر جوفرا آرچر کی کہنی میں ایک بار پھر فریکچر ہوا ہے جس کے باعث وہ رواں سال کے اختتام تک کرکٹ نہیں کھیل سکیں گے۔انگلش کرکٹ بورڈ کے مطابق آرچربھارت کے خلاف سیریز اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا حصہ بھی نہیں ہوں گے۔

خیال رہے کہ 26 سالہ فاسٹ بولر حال ہی میں کہنی کے آپریشن کے بعد ڈومیسٹک کرکٹ میں واپس آئے تھے تاہم کہنی میں تکلیف کے باعث ڈاکٹروں نے انہیں مزید آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

مزید :

کھیل -