سرحدی تنازعے پر باہم "جنگ" کرنے والی بھارتی ریاستوں آسام اور میزورم نے بڑا اعلان کردیا

سرحدی تنازعے پر باہم "جنگ" کرنے والی بھارتی ریاستوں آسام اور میزورم نے بڑا ...
سرحدی تنازعے پر باہم

  

نئی دلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سرحدی تنازعے پر باہم دست و گریباں بھارتی ریاستوں میزورم اور آسام نے معاملات افہام و تفہیم اور بات چیت کے ذریعے حل کرنے کا اعلان کردیا۔

ریاست آسام اور ریاست میزورم کی حکومتوں کی جانب سے مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دونوں ریاستیں سرحدی تنازعات بات چیت کے ذریعے حل کریں گی۔ دونوں ریاستوں نے سرحد پر وفاقی حکومت کی جانب سے غیر جانبدار فورسز کی تعیناتی کو بھی خوش آئند قرار دیا ہے۔

خیال رہے کہ 26 جولائی کو سرحدی تنازعے پر دونوں ریاستوں کی پولیس جنگ چھڑ گئی تھی جس میں سات افراد ہلاک اور 50 زخمی ہوگئے تھے۔ ہلاک افراد میں آسام پولیس کے چھ اہلکار ایک سویلین شامل ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -