"جس ملک میں چوری کے مال سے محل بنائے آج اس نے درخواست مسترد کر دی" نواز شریف کی ویزہ توسیع کی درخواست مسترد ہونے پر شہباز گل بھی میدان میں آگئے

"جس ملک میں چوری کے مال سے محل بنائے آج اس نے درخواست مسترد کر دی" نواز شریف کی ...

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر شہباز گل نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی برطانوی ویزہ کی مدت میں توسیع کی درخواست مسترد ہونے پر اپنا رد عمل دے دیا۔

اپنے ایک ٹویٹ میں شہباز گل نے کہا "محاورہ تھا لوٹ کے بدھو گھر کو آئے، مگر آج کہنے کو دل چاہ رہا ہے کہ لوٹ کے میاں مفرور گھر کو آئے۔ جس ملک میں چوری کے مال سے محل بنائے آج اس ملک نے بھی ویزا توسیع کی درخواست مسترد کر دی، اب آئیں واپس اور عدلیہ کو عزت دیتے ہوئے اپنی سزا پوری فرمائیں۔"

خیال رہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف نے برطانوی حکومت کو اپنے ویزہ کی مدت میں توسیع کی درخواست دی تھی تاہم برطانوی وزارت داخلہ نے ان کی درخواست مسترد کردی۔ برطانوی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ نوازشریف فیصلے کے خلاف امیگریشن ٹربیونل میں اپیل کرسکتے ہیں۔

مزید :

قومی -