نواز شریف کی ویزہ توسیع کی درخواست مسترد ہونے پر شریف خاندان نے بڑا اعلان کردیا

نواز شریف کی ویزہ توسیع کی درخواست مسترد ہونے پر شریف خاندان نے بڑا اعلان ...
نواز شریف کی ویزہ توسیع کی درخواست مسترد ہونے پر شریف خاندان نے بڑا اعلان کردیا

  

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیر اعظم نواز شریف کی ویزہ مدت میں توسیع کی درخواست مسترد ہونے پر شریف خاندان نے اپیل میں جانے کا اعلان کردیا۔

سابق وزیر اعظم کے صاحبزادے حسین نواز نے اپنے والد کی ویزہ کی مدت میں توسیع کی درخواست مسترد ہونے کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے اعلان کیا ہے کہ برطانوی وزارت داخلہ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی جائے گی۔

خیال رہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف نے برطانوی حکومت کو اپنے ویزہ کی مدت میں توسیع کی درخواست دی تھی تاہم برطانوی وزارت داخلہ نے ان کی درخواست مسترد کردی۔ برطانوی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ نوازشریف فیصلے کے خلاف امیگریشن ٹربیونل میں اپیل کرسکتے ہیں۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -برطانیہ -