’نوازشریف پاکستانی شہری نہیں ‘ شیخ رشید کا بیان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ نوازشریف 16فروری سے پاکستانی شہری نہیں، وہ پاکستانی پاسپورٹ پردنیامیں کہیں نہیں جاسکتے۔ان کا کہنا ہے کہ نوازشریف آناچاہیں تو24گھنٹوں میں دستاویزات جاری کردیں گے۔اپنے ایک بیان میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 16فروری سےنوازشریف کاپاسپورٹ ختم ہوچکاہے۔ وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ نواز شریف کوواپس لانےکی کوشش بہت عرصے سے کر رہے ہیں لیکن لا نہیں پا رہے۔اب نواز شریف نے فیصلہ کرنا ہے، واپس آ کر انہیں جیل جانا پڑے گا۔خیال رہے کہ برطانیہ نے نوازشریف کی ویزے میں توسیع کی درخواست مسترد کر دی ہے۔