افغانستان کی صورتحال پر سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب
کابل (ڈیلی پاکستان آن لائن )افغانستان میں بڑھتے ہوئے پرتشدد واقعات پر غور کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس کل طلب کر لیا گیا۔سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کا اعلان سلامتی کونسل میں بھارت کے مستقل مندوب ٹی ایس تریمورتی نے کیا۔سلامتی کونسل کا اجلاس افغان وزیر خارجہ حنیف اتمر کی بھارتی ہم منصب ایس جے شنکر سے گفتگو کے بعد بلایا گیا ہے جس میں انہوں نے سلامتی کونسل کے اجلاس بلانے پر تبادلہ خیال کیا تھا۔