نابالغ لڑکی نے باتھ روم میں بچے کو جنم دے کر اسے بلڈنگ سے نیچے پھینک دیا، گھر والوں سے 9 مہینے تک حمل کیسے چھپائے رکھا؟ ناقابل یقین کہانی

نابالغ لڑکی نے باتھ روم میں بچے کو جنم دے کر اسے بلڈنگ سے نیچے پھینک دیا، گھر ...
نابالغ لڑکی نے باتھ روم میں بچے کو جنم دے کر اسے بلڈنگ سے نیچے پھینک دیا، گھر والوں سے 9 مہینے تک حمل کیسے چھپائے رکھا؟ ناقابل یقین کہانی
سورس: Pxfuel

  

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت کے صنعتی شہر ممبئی کے علاقے ورار میں پولیس نے اپنے ہی نومولود بچے کو قتل کرنے کے الزام میں 16 سالہ لڑکی کو گرفتار کرلیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پیر کے روز مغربی ورار میں ایک بلڈنگ کے نیچے سے نومولود بچے کی لاش ملی جس کے بارے میں علاقہ مکینوں نے پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے تحقیقات کیں تو بچے کی ماں کے بارے میں کچھ نہ جان سکے کیونکہ عمارت میں تین حاملہ خواتین تھیں اور تینوں نے ہی ابھی تک بچے کو جنم نہیں دیا تھا۔

پولیس نے تحقیقات کو سائنسی بنیادوں پر آگے بڑھایا تو ایک گھر کی گرل پر خون کے نشانات مل گئے۔ پولیس نے گھر میں موجود 16 سالہ لڑکی سے تحقیقات کیں تو  اس نے بچے کو باتھ روم میں جنم دے کر دوسری منزل سے نیچے پھینکنے کے جرم سے انکار کیا۔ بعد ازاں اسے گائنا کالوجسٹ کے پاس لے جایا گیا تو اس بات کی تصدیق ہوگئی کہ بچہ اسی کا تھا۔

تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ لڑکی کے ایک 22 سالہ لڑکے سے تعلقات تھے جس کے باعث وہ حاملہ ہوگئی۔ اس نے پکڑے جانے کے خوف سے نو مہینے تک ڈھیلے کپڑے پہن کر والدین سے اپنا حمل چھپائے رکھا اور جب بچے کو جنم دیا تو اسے نیچے پھینک کر قتل کردیا۔ پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کرلیا جب کہ 22 سالہ نوجوان کے خلاف زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -جرم و انصاف -