قانون کے مطابق نواز شریف برطانیہ میں زیادہ عرصہ نہیں ٹھہر سکتے : شہزاد اکبر

قانون کے مطابق نواز شریف برطانیہ میں زیادہ عرصہ نہیں ٹھہر سکتے : شہزاد اکبر
قانون کے مطابق نواز شریف برطانیہ میں زیادہ عرصہ نہیں ٹھہر سکتے : شہزاد اکبر

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے احتساب اور داخلہ شہزاد اکبرنے کہا ہے کہ قانون کے مطابق نواز شریف زیادہ عرصہ برطانیہ میں نہیں ٹھہر سکتے ہیں۔ہم نیوز کے مطابق انہوں ںے کہا کہ نواز شریف جھوٹ بول کر برطانیہ گئے اور علاج نہیں کرایا۔ انہوں ںے کہا کہ نواز شریف نے صحت کی بنیاد پر عدالت سے اجازت لی تھی۔

شہزاد اکبر نے کہا کہ نواز شریف کے پاس برطانیہ میں اپیل کا آپشن موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف سے متعلق برطانوی ہوم ڈپارٹمنٹ کو خط لکھا تھا اور ان کی صورتحال سے متعلق ہوم ڈپارٹمنٹ کو آگاہ بھی کیا تھا۔وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ پاکستان نواز شریف کو سفری دستاویزات فراہم کرسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سفری دستاویزات پر واپس آکر نواز شریف سزا پوری کرسکتے ہیں۔

مزید :

قومی -