صوبے کے مختلف اضلاع میں یوم شہداء پولیس عقیدت و احترام سے منایا گیا

    صوبے کے مختلف اضلاع میں یوم شہداء پولیس عقیدت و احترام سے منایا گیا

  

    پشاور‘ پبی‘ مردان‘ تورڈھیر‘ چارسدہ‘ بنوں‘ ہنگو‘ پارا چنا‘ صوابی‘ تیمرگرہ (نمائندگان، کرائم رپورٹر) خیبر پختونخوا پولیس نے ہمیشہ بہادری سے سماج دشمن عناصر کا مقابلہ کیا ہے، پورے صوبے اور بالخصوص سوات میں قیام امن کے سلسلے میں پولیس کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں اور یہ قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، ان شہداء کی بدولت اج خطے میں امن و امان قائم ہے جن کو کبھی نہیں بھولیں گے۔ ان خیالات کا اظہار سابق ایم پی اے اور متوقع امیدوار پی کے 5 شیر شاہ خان نے یوم شہداء پولیس کے مناسبت سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سوات میں دہشتگردی کے روک تھام اور سرکاری رٹ بحالی کے خاطر عوامی نیشنل پارٹی کے کارکنوں اور خیبر پختونخوا پولیس نے خون کا نظرانہ پیش کیا ہے ان شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں،وہ ہمارے ہیروز ہیں صوبہ خیبر پختونخوا کے دیگر علاقوں کی طرح پاراچنار میں بھی یوم شہدائے پولیس منایا گیا  اورشہدا کی یاد میں قرآن خوانی کی گئی پولیس لائن پاراچنار میں یوم شہدائے پولیس کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او ضلع کرم ارباب شفیع اللہ نے کہا کہ وطن عزیز کی حفاظت اور دہشت گردی کے خلاف کرم پولیس کی جوانوں کی قربانیاں قابل قدر ہیں اور انہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا تقریب میں شہدا کے لواحقین اور گرنرماڈل سکول کے طالب علوں نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر پولیس شہدا کے لواحقین نے  اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ وطن عزیز کی حفاظت کیلئے ہر قسم قربانی دینے سے گریز نہیں کریں گے اس سے قبل پولیس لائن میں شہدا کی یاد میں قرآن خوانی کی گئی اور شہدا کی ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی بعد ازاں ڈی پی او ارباب شفیع اللہ،ڈی ایس پی کریمان علی اور،پے آفیسر مجاہد حسین مختلف علاقوں میں شہدا کی قبروں پر حاضری دی اور شہدا کی قبروں پر پھولوں کے گلدستے چڑھائے اس موقع پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی تیمرگرہ (بیورورپورٹ)دیرپا ئین،یوم شہد اء کے موقع پر ہیڈ کواٹر تیمرگرہ میں خصوصی تقریب کا انعقاد،یاد گار شہدا ء پر پو لیس دستے نے سلامی پیش کی،شہد اء کی بلند درجات کے لے قرآن خوانی اور قبروں پر سلامی دی گئی جبکہ پولیس افیسران نے ورثاء کے گھروں پر حاضری دی ،اس حوالے سے پولیس لا ئنز بلامبٹ میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں شہدا ء کے ورثاء،کمانڈنٹ دیر ٹاسک فورس کرنل مصور خان،ڈپٹی کمشنر دیرپا ئین محمد زبیر خان نیازی،ڈی پی اور اکرام اللہ خان،ایس پی انوسٹی گیشن مشتاق احمد خان نے شرکت کی،اس موقع پر قیام امن کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے دیرپا ئین کے 57پولیس اہلکاروں بشمول ملک بھر کے شہد اء کو خراج عقیدت پیش کیا گیا،کرنل مصور کا کہنا تھا شہد اء کے ورثا ء خود کو تنہا نہ سمجھے،تعلیمی سلسلہ جاری ر کھنے میں ایف سی پبلک سکول میں شہدا ء کی بچوں کی بھرپور معاونت جاری ر کھے گا،مقررین کا کہنا تھا کہ پائیدار امن کا قیام مقامی آبادی کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں اس سلسلے میں معاشرے کے تما م طبقات کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔اس موقع پر ملکی ترقی،خوشحالی اور استحکام کے لے خصوصی دعا ئیں کی گئی..  ہنگو( بیورورپورٹ) پولیس شہداء کی قربانیاں بے مثل اور قابل ستائش ہیں، خیبرپختونخواہ پولیس کے جوانوں نے فرائض کی انجام دہی کے دوران دیدہ دلیری اور جوانمردی کی تاریخ رقم کی، پولیس شہداء دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فورسز کے شانہ بشانہ ملک و قوم کے لئے لڑے اور دشمنوں کے مزموم عزائم کو خاک میں ملایا، شہداء کے لواحقین کے مسائل ترجیع بنیادوں پر حل کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار ونگ کمانڈر ٹل سکاوٹس  کرنل علاو الدین، ڈپٹی کمشنر رفیق خان مہمند، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہنگو آصف بہادر نے پولیس شہداء ڈے کی مناسبت سے منعقدہ مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پولیس لائنز ہنگو میں منعقدہ تقریب میں شہداء کے لواحقین، عمائدین، صحافیوں، امن کمیٹی کے ممبران ظہیر حسین، ملک عرفان، حسن خان، ایس پی انوسٹی گیشن ارشد محمود، ڈی او ایف سی آیاز احمد، ڈی ایس پی عظمت خان، ڈی ایس پی آصف شریف، آر آئی نبی خان، ایل او شمیم خان ودیگر پولیس افسران بھی شریک تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ونگ کمانڈر ٹل سکاوٹس کرنل علاو الدین نے کہا کہ پولیس شہداء  قوم کا فخر ہیں جن کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ شہید کا مرتبہ بہت اعلی ہے اور شہید زندہ ہیں انہوں نے فلسفہ شہادت پر تفصیلی خطاب کیا۔ ڈپٹی کمشنر رفیق خان مہمند نے خطاب کرتے ہوئے پولیس شہداء کو سلام پیش کیا اور کہا کہ پولیس کانسٹیبل سے لیکر آئی جی تک کے افسران نے ملک و قوم کے لیے فرائض کی ادائیگی کے دوران بہادری اور جوانمردی کا مظاہرہ کیااور شہادت کے قابل رشک منصب ہر فائز ہوئے۔  صوابی (بیورورپورٹ)یوم شہدائے پولیس کے موقع پر ڈی پی او صوابی محمد شعیب نے اے ایس پی سلمان آیاز شہید کے قبر پر حاضری اور پولیس کے چاک و چوبند دستے سمیت سلامی دی۔ صوبہ بھر کی طرح ضلع صوابی میں بھی یوم شہدائے پولیس نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے اس سلسلے میں آج ڈی پی او صوابی محمد شعیب خان، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز نورالامین خان،ڈی ایس پی صوابی فاروق زمان اور مقامی ایس ایچ او الطاف خان نے شہدائے پولیس کے قبروں پر حاضری دی اور گارڈ آف آنر پیش کیاتفصیلات کے مطابق صوبہ بھر کی طرح صوابی میں بھی آج یوم شہدائے پولیس انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں آج ڈی پی او صوابی محمد شعیب خان نے اے ایس پی سلمان آیاز شہید کے قبر پر حاضری دی، پولیس کے چاک و چوبند دستے سمیت سلامی پیش کی اور شہید کے قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔اس موقع پر شہید اے ایس پی سلمان آیاز کے والد بریگیڈئیر(ر) آیاز خان بھی موجود تھے۔واضح رہے کہ یوم شہدائے پولیس کے سلسلے میں صوابی پولیس کی طرف سے مختلف تقاریب کا سلسلہ جاری ہے، اس سلسلے میں چاروں تحصیلوں میں امن واک منعقد کئے گئے، شہدائے پولیس کے بچوں کے لئے خصوصی پروگرامات منعقد کئے گئے، تحائف تقسیم کئے گئے جبکہ شہداء کی قبروں پر حاضری دے کر سلامی پیش کی گئی اور پھولوں کے چادر چڑھائے گئے۔ شہدائے پولیس کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ڈی پی او صوابی کا کہنا تھا کہ آج ملک میں امن کی جو فضاء قائم ہے اس کے پیچھے شہدائے پولیس کی لازوال قربانیاں ہیں۔ مردان (بیورورپورٹ) ملک کے دیگر حصوں کی طرح مردان میں بھی یوم شہدائے پولیس انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا اس سلسلے میں پولیس لائینز میں خصوصی تقریب منعقد ہوئی ڈی آئی جی یاسین فاروق ڈی پی او عرفان اللہ خان اور ڈپٹی کمشنر حبیب اللہ عارف نے یادگار شہداء پر سلامی دی اور پھول چڑھائے اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرپی او یاسین فاروق،ڈی پی اوعرفان اللہ خان،ڈپٹی کمشنر حبیب اللہ عارف اور مرکزی تنظیم تاجران کے صدر ظاہر شاہ نے پولیس کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ پولیس نے عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے اپنی جانیں نچھاور کرکے تاریخ رقم کی ہے ان کا کہنا تھا کہ شہداء نے اپنا آج ہمارے کل کے لئے قربان کیا اور آج عوام راتوں کو آرام کی نیند سو رہے ہیں تقریب میں شہدائے پولیس کے ورثاء اورغازیان پولیس نے بھی کثیرتعداد میں شرکت کی پولیس کی طرف سے شہداء کے خاندانوں کو تحائف پیش کئے گئے جبکہ شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے تقریری اور حسن قرآت کے مقابلے بھی ہوئے جس میں مقامی سکولوں کے طلبہ نے شرکت کی ڈی آئی جی نے مقابلوں میں پوزیشن حاصل کرنے والوں میں شیلڈز اور انعامات تقسیم کئے۔ بنوں (نمائندہ خصوصی)دہشت گردی کی لہر میں بنوں پولیس نے بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے فرنٹ لائن پر دہشت گردوں کا مقابلہ کیا اورسپاہی سے لیکر ڈی آئی جی اور ڈی پی او تک192پولیس اہلکاروں نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے آج ان شہداء کی قربانیوں کی بدولت ہم آزاد فضاء میں سانس لے رہے ہیں ان خیالات کا اظہار کمشنر بنوں ارشد خان،ڈی آئی جی بنوں سید شفق انور،بریگیڈیئر116بریگیڈ عمرضیاء چیمہ اا ور ڈی پی و بنوں ڈکٹر محمد اقبال خان نے یوم شہداء کے موقع پر آڈیٹوریم ہال بنوں میں شہداء کی یاد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہمارے کل کیلئے اپنا آج قربان کرنے والے پولیس شہداء ہمارے محسن ہیں،پورے پاکستان کی پولیس بالعموم اور خیبر پختونخوا اور بنوں پولیس با الخصوص مالی طور پر،جانی طور پر اور تربیت کے لحاظ سے تیار نہیں تھی،یہ ہماری پولیس کیلئے ایک چیلنج تھا،اس چیلنج سے نبردآزما ہوتے ہوتے،کانسٹیبل سے لیکرآئی جی تک صوبے کے 170سے زائد جوانوں نے جام شہادت نوش کیاور لوگوں کو یہ باور کرایا کہ انکے جان ومال اور عزت کا تحفظ کرنے والے لوگ موجود ہیں،خیبر پختونخوا کے عوام نے پولیس کے ساتھ مل کردہشت گردوں کو قابو کیا اور امن بحال کیا،پولیس،سیکورٹی فورسز،عوام اور تمام اداروں نے ملک کر قربانیاں دیں اور انہی قربانیوں کے نتیجے میں ہم آج امن کی زندگی گزار رہے ہیں شہداء کے لواحقین خوش قسمت ہیں کہ انکے شہداء کی قربانیوں کو رہتی دنیا تک یاد رکھا جائیگا پولیس کی اور حکومت کیا ولین ترجیح کہ پولیس شہداء کے بچوں کیلئے زندگی کو آسان بنایا جائے اور انکی صحت،تعلیم اور روزگار کا خیال رکھا جائے بنوں کے عوام کا بھی شکریہ اداکرتے ہیں جنہوں نے دہشت گردی کے خلاف پولیس کا بھرپور ساتھ دیا شہداء کے لواحقین ہمارے خاندان کا حصہ ہیں ہم انہیں کبھی بھی تنہا نہیں چھوڑیں گے زندہ قومیں ہمیشہ شہداء کو یاد رکھتی ہیں،شہداء نے اپنا خون اس ملک کے شہریوں،مذہب کی آزادی،زندگی روایات کے مطابق گزارنے اور مساجد،گھروں،مارکیٹوں اور شہروں کو فساد سے بچانے کیلئے بہایا،اس موقع پر ڈپٹی کمشنرعون حیدر گونسل، بنوں،اسسٹنٹ کمشنرابرار علی شاہ،،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز عطاء اللہ خان،امتیاز خان،ایم پی اے ملک پختون یار خان کے بھائی ملک حکمت یار خان،تحصیل میئر بنوں عرفان درانی،تحصیل میئر ڈومیل اسرارملک اسرار خان،سابق تحصیل ناظم انجینئر ملک احسان اللہ خان،مسلم لیگ نے کے ضلعی صدر ملک رضا خان،ملک مجید خان جھنڈوخیل،اے این پی کے رہنما ملک شیروز خان خوجڑی،چیف آف بھرت ملک حیات اللہ خان،پریس کلب کے سرپرست اعلیٰ حاجی عبدالمنان عادل،سابق صدر عمران علی ناشادؔ،بلدیاتی نمائندے ملک عمرخطاب خان،ملک روفیل خان،انجمن  تاجران وچیمبر آف کامرس کے رہنماؤں حاجی گل پیر،شاہ وزیر،ناصر خان بنگش،ملک سلیم الرحمن،نوروز کربلائی،سابقہ تحصیل سب رجسٹررار حاجی نادر خان،ڈی ایس پیزشاہد عدنان،عمران اللہ خٹک،عمران اسلم،نبی شاہ،ریاض خٹک،ختم نبوت کے ضلعی امیر مولانا طیب شاہ بخاری،نوروزکربلائی اور سینکڑوں کی تعداد میں معززین اور شہداء کے ورثاء بھی موجود تھے۔

مزید :

صفحہ اول -