مشکل گھڑی میں پاک فوج کی قربانیوں ہمیشہ یاد رہیں گی: سردار فیصل امین گنڈا پور

مشکل گھڑی میں پاک فوج کی قربانیوں ہمیشہ یاد رہیں گی: سردار فیصل امین گنڈا پور

  

       پشاور (سٹاف رپورٹر)خیبرپختونخوا کے وزیر بلدیات و دیہی ترقی سردار فیصل امین گنڈاپور نے بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں امدادی کارروائیوں کے دوران کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی اور انکے ہمراہ پانچ دیگر فوجی افسران و جوانوں کی شہادت کو عظیم قومی نقصان قرار دیتے ہوئے پاک فوج اور متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا ہے اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے شہداء کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا اور انکے درجات کی بلندی کی دعا کی نیز واضح کیا کہ آزمائش کی ہر مشکل گھڑی میں ملک و قوم کیلئے پاک فوج کے جوانوں کی قربانیاں ہمیشہ سنہری الفاظ میں یاد رکھی جائیں گی سردار فیصل امین گنڈاپور نے خیبرپختونخوا کے مایہ ناز ماہر نفسیات پروفیسر ڈاکٹر محمد شفیق اور سابق صوبائی وزیر ضیائاللہ آفریدی کے والد کی وفات پر بھی انتہائی دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے مرحومین کے اہل خاندان کے نام الگ الگ تعزیتی پیغامات میں انہوں نے دونوں جاں بحق شخصیات کی مغفرت کی دعا کی اور سوگواران سے گہری ہمدردی کا اظہار کیا۔

مزید :

صفحہ اول -