روح افزا کے سفر کی داستان کو پیش کرنے کیلئے میوزیم کا قیام 

روح افزا کے سفر کی داستان کو پیش کرنے کیلئے میوزیم کا قیام 

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ہمدرد پاکستان کی جانب سے ہمدرد مطب آرام باغ میں مشروب مشرق روح افزا کے ایک صدی سے زائد عرصہ کے سفر کی داستان اور برصغیر کے ساتھ روح افز ا کے ثقافتی ورثے کو پیش کرنے کے لیے تاریخی گیلری/ میوزیم قائم کیا گیاہے، جس کی رونمائی گزشتہ روز منعقدہ ایک پروقار تقریب میں ہوئی۔ ہمدرد پاکستان کی چیف متولیہ محترمہ سعدیہ راشد اور حکیم محمد حمید جو ہمدرد پاکستان کے سب سے سینئر کارکن ہیں اور ستر برس سے زیادہ عرصہ سے ہمدرد پاکستان کی خدمت میں مصروف عمل ہیں، نے تقریب میں بہ طور مہمانان خصوصی شرکت کی۔ محترمہ سعدیہ راشد نے گیلری کی رونمائی کے موقع پر تمام شرکا کی تشریف آوری پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے روح افزا سے جڑے ایک دلچسپ واقعے کو بیان کیا کہ ہمدرد پاکستان کا سفر شہید حکیم محمد سعید نے اسی آرام باغ مطب سے  میں شروع کیا تھا اور انہوں نے جوروح افزا کی پہلی بوتلیں فروخت کیں تھیں اس پر مسرت کا اظہارکیا تھا۔ آج اللہ کے فضل و کرم سے روح افزا عالمی سطح پر پہچانے جانے والا برانڈ ہے جو دنیا کے  ممالک کو برآمد کیا جاتا ہے۔ گیلری میں روح افزا کے سفر کو تصویری اشکال میں سال بسال بنیادوں پر پیش کیا گیا ہے۔ روح افزا نے اپنے سفر کا آغاز ہیٹ اسٹروک سے راحت فراہم کرنے والی تازگی بخش مشروب سے کیا، جس کے بعد مرحلہ وار ترقی کرتے ہوئے آج پوری دنیا میں پاکستان کی نمائندگی کرتا ہے۔ اس کے علاوہ روح افزا کو منفرد اعزاز حاصل ہے کہ یہ ملکی سطح پر تیار ہونے والا پہلا مشروب ہے جس نے  کی دہائی میں ملک میں ہونے والی کھیلوں کے عالمی مقابلوں میں آفیشل ڈرنک بن کر نئی تاریخ رقم کی۔روح افزاگیلری میں تقریبا 100 تصاویر دیکھنے والوں کی دلچسپی کے لیے لگائی گئی ہیں، جیسے روح افزا کا نام کہاں سے آیا، اس کا منفرد ذائقہ و خوشبو اور روح افزا کا مسلمانان برصغیر سے سماجی و مذہبی وابستگی سمیت روح افزا کے پرانے اشتہاراورقدآدم سنہری کیپ اور بوتل کو انتہائی خوبصورت اور دیدہ زیب انداز میں رکھا گیا ہے۔ تقریب رونمائی میں محترمہ سعدیہ راشدنے ہمدرد یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حکیم عبدالحنان، ایم ڈی اور سی ای او فاطمہ منیر احمد اور چیف آپریٹنگ آفیسر ڈاکٹر ارشد سلیم کے ہمراہ کیک کاٹا۔تقریب میں صحافیوں سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔تقریب کے انتظامی امور ہمدرد پاکستان کے مارکیٹنگ ڈویژن کی ٹیم نے سنبھالے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -