سکھر پولیس نے 5محرالحرام کے جلوس کا سکیورٹی پلان تشکیل دیدیا

سکھر پولیس نے 5محرالحرام کے جلوس کا سکیورٹی پلان تشکیل دیدیا

  

سکھر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ترجمان سکھر پولیس بلال لغاری کے جاری کردہ بیان کے مطابق پولیس کی جانب سے 5 محرم الحرام پرانا سکھر میں ماتمی جلوس کا سیکیورٹی پلان تشکیل دے دیا گیاماتمی جلوس میں کی سیکورٹی کیلئے 900 سے زائد پولیس اہلکار وں نے ڈیوٹی انجام دی، عزاداروں کیلئے جلوس کے داخلی و خارجی راستوں پر پولیس کا تین (3) لیئرز میں چیکنگ پوائنٹس بنائے گئے تھے، جلوس میں داخلے کے لیے ایک داخلی اور ایک خارجی راستہ بنایا گیا ہے جہاں سے 3 لیئرز میں چیکنگ پوائنٹس بنائے گئے عزادار کو مکمل جامع تلاشی کے بعد گزارا گیا، جلوس کی بہتر نگرانی کے لیے جگہ جگہ 30 سے زائد کیمرے نصب کیے گئے مشکوک افراد پر کڑی نظر اور جلوس کو ممکنہ خطرات سے محفوظ رکھنے کے لیے چھتوں پر 50 کے قریب بہترین نشانے باز تعینات کیے جائیں گے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -