کراچی: صفورہ چورنگی پر فائرنگ، پسند کی شادی کرنے والا شخص قتل

کراچی: صفورہ چورنگی پر فائرنگ، پسند کی شادی کرنے والا شخص قتل

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی میں صفورہ چورنگی پر ریس کورس کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 1 شخص جاں بحق ہو گیا۔مقتول کی چھوٹا سومار گوٹھ میں دودھ کی دکان تھی، مقتول نے پسند کی شادی کی تھی۔پولیس کے مطابق صفورہ چورنگی کے قریب ریس کورس کے سامنے نامعلوم ملزمان نے ایک شخص کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔جائے وقوع سے پولیس کو گولی کا ایک خول ملا ہے، مقتول کی شناخت محمد نواز کے نام سے ہوئی ہے۔مقتول محمد نواز کی ملیر کینٹ تھانے کی حدود چھوٹا سومار گوٹھ میں دودھ کی دکان تھی۔ملزمان مقتول کی کوئی چیز لے کر نہیں گئے، مقتول کی جیب میں موجود 13 ہزار روپے محفوظ رہے۔مقتول نواز نے پسند کی شادی کی تھی، اس نے 2020 میں ملیر کینٹ تھانے میں سسرالیوں کے خلاف اپنی بیوی اور بچی کے اغوا کا مقدمہ درج کرایا تھا۔پولیس کے مطابق اب تک کی تفتیش میں واقعہ ذاتی دشمنی لگتا ہے، مقتول کے اہلِ خانہ کے آنے پر واقعے کا مقدمہ درج کیا جائے گا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -