آرٹ پاک یو کے دوستانہ تعلقات میں معاون ثابت ہوگا، سوئیلا براور 

آرٹ پاک یو کے دوستانہ تعلقات میں معاون ثابت ہوگا، سوئیلا براور 

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کریسنٹ آرٹ گیلری کے چیئرمین ناصر جاوید نے ارکان پارلیمنٹ یوکے۔ کیو سی ایم پی سوئیلا براورمین (Suella Braverman)، مرٹین ڈے، برونیس نوشینا موبارک (یوکے)، لارڈ قربان حسین، قونصلر گرام کیمبل و دیگر سے ملاقات کی اور آرٹ و کلچر سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر کریسنٹ کے سی ای او سمیر ناصر، سدرہ ناصر و دیگر بھی موجود تھے۔ سوئیلا براورمین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آرٹ پاک برطانیہ دوستانیہ تعلقات کے فروغ میں معاون ثابت ہوگا۔ مستقبل میں کریسنٹ کے تحت یو کے میں ہونے والے آرٹ شو میں ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔ مرٹین ڈے نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں آرٹ کی ترقی کیلئے گراں قدر اقدامات ہورہے ہیں۔ پاکستانی آرٹسٹوں کا آرٹ ورک بھی متاثر کن ہے۔ ناصر جاوید نے گفتگو کرتے ہوئے مستقبل میں لندن، پیرس اور نیویارک میں آرٹ ایگزیبیشن کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ 3 ممالک کے ممتاز شہروں میں آرٹ شو کا پلان ترتیب دیا گیا ہے۔ پاکستانی آرٹ کو ہائی ایکس لیول پر لے جانے کا عزم ہے۔ علاوہ ازیں ناصر جاوید نے ارکان پارلیمنٹ یو کے کو آرٹ ورک بک بھی پیش کی۔ قبل ازیں کریسنٹ کے وفد نے پاکستانی ہائی کمشنر یوکے معظم احمد خان سے بھی ملاقات کی اور مختلف امور پر بات چیت کی۔ دریں اثناء ناصر جاوید نے معظم احمد خان کو آرٹ ورک بک بھی پیش

مزید :

پشاورصفحہ آخر -