21رکنی پنجاب کابینہ کا آج حلف اٹھانے کاامکان،گورنرہاؤس سیکریریٹ لا علم

21رکنی پنجاب کابینہ کا آج حلف اٹھانے کاامکان،گورنرہاؤس سیکریریٹ لا علم

  

لاہور (نمائندہ خصوصی) چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے ابتدائی طور پر منظور کردہ 21رکنی پنجاب کابینہ کے آج جمعہ کو حلف اٹھائے جانے کاا مکان ہے،اس حوالے سے گورنر ہاؤس کو سمری بھی بھجوائے جانے کی اطلاعات ہیں،تاہم گورنر ہاؤس سیکرٹریٹ کے ذرائع نے کہا ہے کہ انہیں ابھی تک کوئی باضابطہ اطلاع موصول نہیں ہوئی۔دوسری جانب مسلم لیگ(ن) کے ذرائع نے کہا ہے کہ گورنر پنجاب تحریک انصاف کی کابینہ کے ارکان سے حلف لینے سے انکار کردیں گے،جبکہ تحریک انصاف نے کہا ہے کہ ایسی صورتحال میں ہم عدلیہ سے رجوع کریں گے پھر جو معزز عدلیہ کی طرف سے حکم آئیگا اس کے مطابق کابینہ حلف اٹھا لے گی،قابل توجہ امر ہی ہے کہ اگر گورنر پنجاب کابینہ کے ارکان سے حلف لینے سے معذرت کرتے ہیں تو کابینہ کی تشکیل کا معاملہ کچھ دنوں کیلئے مزید لٹک جائیگا،ذر ائع کے مطابق پنجاب کابینہ میں یاسمین راشد،اسلم اقبال،محمودا لر شید، مرادراس شامل ہیں،فیصل آباد سے علی افضل ساہی اور لطیف نذر کا بینہ کا حصہ ہونگے،راولپنڈی سے راجہ بشارت،جنوبی پنجاب سے نوابزادہ منصور،محسن لغاری،غضنفرعباس چھینہ، سردارشہاب الدین، حسنین بہادردریشک بھی کابینہ کاحصہ ہیں،جبکہ انصرمجید نیازی،ملک تیمور، منیب چیمہ،علی عباس شاہ،سردارہاشم ڈوگر، سردارآصف نکئی، ر ا جہ یاسرہمایوں،خرم ورک،حسین جہانیاں گردیزی بھی کابینہ میں شامل ہیں۔

پنجاب کابینہ حلف

مزید :

صفحہ اول -