قرآن مجید اور اہل بیت ؓعظام ہم پر اللہ کا احسان،علمائے کرام
اسلام آباد(آن لائن) "ہمیں ایک دوسرے پر تنقید کرنے کی بجائے کربلا والوں کی طرح ایثار و قربانی کا جذبہ پیدا کرنا چاہیئے". ان خیالات کا اظہار مختلف علمائے کرام نے جڑواں شہروں میں عشرہ محرم الحرام کی مجالس عزا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ علامہ قمر حیدر زیدی نے راولپنڈی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بڑی قربا نیاں دے کر پاکستان بنایا تھا اب تمام مکاتب فکر مل کر اسے خوش حال بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ جونیجو موسوی معاہدے کے تحت مجالس عزا اور جلوس پرامن طور پر جاری ہیں اور کسی کو رکاوٹ نہیں ڈالنے دیں گے۔ناصر العزا میں خطاب کرتے ہوئے حافظ تصدق حسین نے کہا کہ قرآن مجید اور اہل بیت عظام ہم پر اللہ تعالیٰ کا احسان ہے ہم دونوں کے احکامات پر عمل کریں۔ چٹیاں ہٹیاں میں خطاب کرتے ہوئے علامہ ارشد امیر عابدی نے کہا کہ کربلا والے قربانی نہ دیتے تو آج ہر طرف یزیدیت ہوتی ہے۔ اسلام آباد کی مرکزی امام بارگاہ میں خطاب کرتے ہوئے رمیز عباس قمی نے کہا کہ حضرت علی ؓنے پوری زندگی توحید کا درس دیا۔ مختلف مجالس سے علامہ علی محمد نقوی، شیخ انور علی نجفی،ذاکر وسیم عباس بلوچ اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔
علمائے کرام