پی ٹی آئی ملتان کی جانب سے الیکشن آفس کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا 

پی ٹی آئی ملتان کی جانب سے الیکشن آفس کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا 

  

 ملتان   (خصوصی رپورٹر)   پی ٹی ای ملتان کی جانب سے گزشتہ روز الیکشن کمیشن آفس کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اس دوران کارکنوں نے چیف الیکشن کمشنر  سکندر سلطان راجا کی فوری برطرفی کا مطالبہ کیا۔  مظاہرین کا کہنا تھا کہ جب تک غیر جانب دار چیف الیکشن کمشنر تعینات نہیں ہوتے ان کے یہ مظاہرے جاری رہیں گے۔ تفصیل کے مطابق سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی کال پر ملک بھر کی طرح ملتان میں بھی  پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن آفس ملتان  کے باہر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین کی جانب سے حکومت کے خلاف نعرے بازی بھی ک گئی۔ اسی طرح  جنوبی پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی یہ  احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔ ملتان میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن آفس کے باہر چیف الیکشن کمشنر کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، احتجاجی مظاہرے میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی مظاہرین نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر چیف الیکشن کمشنر کے خلاف نعرے درج تھے، مظاہرین کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ جانبدار ہیں، نہ صرف جانبدار ہیں بلکہ ن لیگ کے کارکن بن چکے ہیں، انہیں فوری طور پر مستعفی ہو جانا چاہیے، الیکشن کمیشن پی ڈی ایم کا ذیلی ادارہ بن چکا ہے. جب تک چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کو ان کے عہدے سے نہیں ہٹایا  جاتا اور کسی غیر جانبدار چیف الیکشن کمشنر کو تعینات نہیں کیا جاتا، اس وقت تک  مظاہروں کا سلسلہ اسی طرح جاری رہے گا۔ اس موقع پر خالد جاوید وڑائچ،  عامر انور قریشی،  اشرف ناصر خان، اشفاق ندیم اور دیگر بھی موجود تھے۔

مزید :

صفحہ اول -