اب بھی وقت ہے قوم اس فتنہ کے خلاف آواز اٹھائے،ریحام خان کی عمران پر تنقید

  اب بھی وقت ہے قوم اس فتنہ کے خلاف آواز اٹھائے،ریحام خان کی عمران پر تنقید

  

اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے کیے جانے والے احتجاج کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی روپیہ مستحکم اور اسٹاک مارکیٹ اوپر گئی ہے،یہ بات تحریک انتشار کو ہضم نہیں ہوئی  اس لیے انہوں نے الیکشن کمیشن کے خلاف احتجاج کی کال دے دی ہے۔اپنے بیان میں ریحام نے تحریک انصاف کو نا اہل قرار دیتے ہوئے کہا کہ تاریخ نے ثابت کیا ہے مولانا اسرار اور حکیم سعید نے بہت عرصہ پہلے ہمیں پاکستان کے فتنہ عظیم کے متعلق آگاہ کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ اب بھی وقت ہے کہ یہ قوم اس فتنہ کے خلاف آواز اٹھائے، یہ شخص کرسی کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتا ہے۔

ریحام خان

مزید :

صفحہ اول -