چوہدری شجاعت کی انٹرا پارٹی الیکشن رکوانے کی درخواست فوری سماعت کے لیے مقرر

چوہدری شجاعت کی انٹرا پارٹی الیکشن رکوانے کی درخواست فوری سماعت کے لیے مقرر
چوہدری شجاعت کی انٹرا پارٹی الیکشن رکوانے کی درخواست فوری سماعت کے لیے مقرر

  

 اسلام آباد (ویب ڈیسک)  الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی انٹرا پارٹی الیکشن کے خلاف درخواست کو فوری سماعت کے لیے مقرر کرلیا۔چوہدری شجاعت کی جانب سے الیکشن کمیشن میں انٹرا پارٹی الیکشن کے خلاف جلد سماعت کی درخواست دائر کی گئی تھی، جسے الیکشن کمیشن نے منظور کرتے ہوئے سماعت پانچ اگست کو دن ساڑھے گیارہ بجے مقرر کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چوہدری شجاعت حسین نےاپنی درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ وہ پارٹی سربراہ کی حیثیت سے انٹرا پارٹی الیکشن کو رکوانے چاہتے ہیں۔درخواست میں مسلم لیگ ق کے چئیرمین اور مرکزی الیکشن کمیشن کو فریق بناتے ہوئے مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ پارٹی صدر اور سیکرٹری جنرل کی اجازت کے بغیر 10 اگست کو انٹرا پارٹی الیکشن ہونے جارہے ہیں، الیکشن کمیشن ہنگامی بنیادوں پر کل درخواست سماعت کے لیے مقرر کرے۔

چوہدری شجاعت نے اپنی درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ محرم کی چھٹیوں کی وجہ سے الیکشن کمیشن 5 اگست تک انٹراپارٹی الیکشن روکنے کا حکم جاری کرے۔اُدھر پاکستان مسلم لیگ نے کامل علی آغا کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے وضاحت طلب کی گئی ہے۔ شوکاز نوٹس پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی  سیکرٹری جنرل طارق بشیر چیمہ نے سربراہ ق لیگ کی ہدایت پر جاری کیا گیا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -