لانگ مارچ میں توڑ پھوڑ کا کیس، پولیس نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو کلین چٹ دے دی

لانگ مارچ میں توڑ پھوڑ کا کیس، پولیس نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو کلین چٹ دے دی
لانگ مارچ میں توڑ پھوڑ کا کیس، پولیس نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو کلین چٹ دے دی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)پولیس نے لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے رہنماؤں کو بے گناہ قرار دےد یا ہے ۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کےمطابق لاہور پولیس نے انسداد دہشتگردی عدالت میں رپورٹ جمع کرائی ہے جس میں لانگ مارچ کے دوران توڑپھوڑ اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے کیس میں پی ٹی آئی رہنماؤں یاسمین راشد اور شفقت محمود سمیت دیگر کو بے گناہ قرار دیا ہے ۔

پی ٹی آئی رہنماؤں پر تھانہ شفیق آباد، شاہدرہ ،گلبرگ اور بھاٹی گیٹ میں مقدمات درج تھے جب کہ پولیس نے مقدمات سے انسداد دہشتگردی کی دفعات بھی ختم کردی ہیں ،رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ پولیس کو اب ان مقدمات میں ملزمان کی گرفتاری مطلوب نہیں ،پولیس کی جانب سے عدالت میں رپورٹ جمع کرائے جانے کے بعد پی ٹی آئی رہنماؤں نےضمانتوں کی درخواستیں واپس لےلیں۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -