وزیر اعظم کا جنوبی پنجاب اور بلوچستان کے سیلاب زدہ علاقے کا دورہ ، مختص فنڈز فوری استعمال کرنے کا حکم

وزیر اعظم کا جنوبی پنجاب اور بلوچستان کے سیلاب زدہ علاقے کا دورہ ، مختص فنڈز ...
وزیر اعظم کا جنوبی پنجاب اور بلوچستان کے سیلاب زدہ علاقے کا دورہ ، مختص فنڈز فوری استعمال کرنے کا حکم

  

 اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم شہباز شریف نے جنوبی پنجاب اور بلوچستان کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا جس دوران ریسکیو اور ریلیف کے کاموں سے متعلق بریفنگ دی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق  وزیر اعظم شہباز شریف نے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا ، وزیر اعظم نے کہا کہ  سیلاب زدہ علاقوں میں صوبائی حکومتوں سے مل کر کام کر رہے ہیں، انہوں نے ہدایت کی کہ امدادی رقم سیلاب متاثرین پر خرچ ہونی چاہیے۔

ادھر ملک بھر میں سیلاب اور بارشوں کے باعث اموات کی کل تعداد 549 ہو چکی ہے ،  سیلاب اور بارشوں کے باعث 46،219 مکانات کو نقصان پہنچا ،متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -