ہرناز سندھو کے خلاف بھارتی اداکارہ نے عدالت سے رجوع کرلیا

ہرناز سندھو کے خلاف بھارتی اداکارہ نے عدالت سے رجوع کرلیا
ہرناز سندھو کے خلاف بھارتی اداکارہ نے عدالت سے رجوع کرلیا

  

دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن)  بھارتی اداکارہ اور پروڈیوسر اپاسنا سنگھ نے مس یونیورس ہرناز کور سندھو  کے خلاف پنجابی فلم کا کنٹریکٹ توڑنے پر عدالت سے رجوع کرلیا۔

 اداکارہ اور پروڈیوسر اپاسنا سنگھ  نے کہا کہ ہرناز سنگھ  کو مس یونیورس بننے سے پہلے میں نے اپنی فلم " بھائی جی کٹاں گے " میں کام کا موقع دیا مگر وہ مس یونیورس بن کر  کنٹریکٹ کے مطابق فلم کی پروموشن کیلئے وقت نہیں دے رہیں جو کہ کنٹریکٹ کی خلاف ورزی ہے ۔

 اداکارہ و پروڈیوسر کی جانب سے چندیگڑھ کی عدالت میں مس یونیورس ہرناز سندھو کے خلاف مقدمہ درج کرایا گیا ہے ، درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ  ہرناز سندھو نے ان کے ساتھ فلم کا کانٹریکٹ سائن کیا مگر اب خلاف ورزی کر رہی ہیں  لہذا قانونی کارروائی کی جائے ۔

خیال رہے کہ ہرناز سندھو نے دسمبر 2021 میں مس یونیورس کا مقابلہ جیتا ، وہ مس یونیورس بننے والی تیسری بھارتی خاتون ہیں ، ان سے قبل سشمیتا سین اور لارا دتا مس یونیورس کا خطاب جیت چکی ہیں۔

مزید :

تفریح -