سندھ میں 12 محرم الحرام تک دفعہ 144 نافذ ، ڈبل سواری پر پابندی عائد

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) سندھ میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی جو 12 محرم الحرام تک عائد رہے گی ۔ محکمہ داخلہ سندھ نے پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نجی ٹی وی "دنیا نیوز" کے مطابق دفعہ 144 کے تحت صوبہ بھر میں 12 محرم الحرام تک ڈبل سواری پر پابندی عائد رہے گی ، بزرگ ، بچے اور صحافی اس پابندی سے مستثنیٰ رہیں گے ۔