مسجد نبویﷺ کے احاطے میں نعرے بازی پر6 پاکستانیوں کو سزائیں، مریم نواز کا بھی ردعمل آگیا

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) مسجد نبوی ﷺ کا تقدس پامال کرنے کے جرم میں سعودی حکام نے 6 پاکستانیوں کو سزائیں سنادی ہیں، جس پر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ (ن )مریم نواز کا کہنا ہے کہ اس سزا کا اصل مستحق عمران خان ہے کیونکہ وہ اس مکروہ پلاننگ کا ماسٹر مائنڈ ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر ایک صارف کے ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ "اس سزا کا اصل مستحق عمران ہے کیونکہ وہ اس مکروہ پلاننگ کا ماسٹر مائنڈ ہے، خیر سزا سے تو اب وہ نہیں بچ سکتاانشاءاللّہ!
اس سزا کا اصل مستحق عمران ہے کیونکہ وہ اس مکروہ پلاننگ کا ماسٹر مائینڈ ہے۔ خیر سزا سے تو اب وہ نہیں بچ سکتا۔ انشاءاللّہ! https://t.co/3nQe3BHPsk
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) August 4, 2022