بھارت میں سانپ کے کاٹنے سے 2بھائی ہلاک

بھارت میں سانپ کے کاٹنے سے 2بھائی ہلاک
بھارت میں سانپ کے کاٹنے سے 2بھائی ہلاک

  

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی ریاست اتر پردیش میں سانپ کے ڈسنے سے ہلاک شخص کا بھائی بھی سانپ کے کاٹنے سے مرگیا۔

 نجی ٹی وی "ایکسپریس نیوز "کے مطابق 22 سالہ "گوند مشرا "سانپ کے کاٹنے سے مرنے والے بڑے بھائی 38سالہ آروند مشرا  کی آخری رسومات میں شرکت کیلئے بھون پور آیا تھا۔پولیس کے مطابق گووند مشرا اپنے قریبی عزیز چندر شیکھر  کے ہمراہ  لدھیانہ سے اپنے بھائی کی آخری رسومات میں شرکت کیلئے آیاتھا، رات کے وقت دونوں ایک ہی گھرمیں سو رہے تھے کہ سانپ نے انہیں کاٹ لیا،دونوں کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے گووند مشرا کی موت کی تصدیق کی۔

مزید :

بین الاقوامی -