پنجاب کابینہ کی تشکیل کا معاملہ، کس رہنما کو کونسا محکمہ ملے گا؟ عمران خان نے فیصلہ کر لیا

پنجاب کابینہ کی تشکیل کا معاملہ، کس رہنما کو کونسا محکمہ ملے گا؟ عمران خان نے ...
پنجاب کابینہ کی تشکیل کا معاملہ، کس رہنما کو کونسا محکمہ ملے گا؟ عمران خان نے فیصلہ کر لیا

  

 لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے 21 رکنی پنجاب کابینہ میں شامل وزرا  کے محکموں سے متعلق فیصلہ کر لیا ہے۔ ۔

نجی ٹی وی "جیو نیوز "کے مطابق محسن لغاری کو فنانس، تیمورملک کوکھیل و ثقافت کا محکمہ دیا جائےگا، راجہ بشارت کو کوآپریٹو اورپراسیکیوشن کا محکمہ دیا جائےگا، راجہ یاسر ہمایوں کو ہائرایجوکیشن اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت دی جائےگی، عنصر نیازی کو لیبر اور منیب چیمہ کو ٹرانسپورٹ کا محکمہ دیا گیا ہے۔

شہاب الدین کو لائیو سٹاک، مراد راس کو سکولز ایجوکیشن کی وزارت دی جائےگی، ڈاکٹر یاسمین راشد کو محکمہ صحت کی وزارت، خرم ورک کو قانون اور پارلیمانی امور کی وزارت، ہاشم  ڈوگرکو داخلہ اور جیل خانہ جات کی وزارت اور  آصف نکئی کو ایکسائز کی وزارت دینےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔

علی افضل ساہی کو کمیونیکیشن اینڈ ورکس کی وزارت، نواب زادہ منصور علی خان کو محکمہ مال کی وزارت، حسین جہانیاں گردیزی کو زراعت، غضنفرعباس چھینہ کو سوشل ویلفیئرکی وزارت اور لطیف نذر کو معدنیات کی وزارت دینےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔

حسنین بہادر دریشک کو محکمہ توانائی اور خوراک،  میاں محمود الرشید کو بلدیات، میاں اسلم اقبال کو ہاؤسنگ اینڈ انڈسٹریز  اور علی عباس شاہ کو جنگلات اور وائلڈ لائف کی وزارت دینےکا فیصلہ کیا گیا ہے،اس کے علاوہ مسرت جمشید چیمہ کو وزیراعلیٰ پنجاب کا معاون خصوصی اور اطلاعات کا محکمہ دیا گیا ہے۔

مزید :

قومی -