پاکستانی ہدایتکارہ لینا خان اور مہوش حیات ’یوکے مسلم فلم‘ کے سرپرستوں میں شامل

پاکستانی ہدایتکارہ لینا خان اور مہوش حیات ’یوکے مسلم فلم‘ کے سرپرستوں میں ...
پاکستانی ہدایتکارہ لینا خان اور مہوش حیات ’یوکے مسلم فلم‘ کے سرپرستوں میں شامل
سورس: @instagram/imlenakhan

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی معروف اداکارہ مہوش حیات اور پاکستانی ہدایتکارہ اور ڈزنی سکرین رائٹر لینا خان ایک اور بین الاقوامی اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئیں۔اداکارہ مہوش حیات اور رائٹر لینا خان کو یو کے مسلم فلم (یوکے ایم ایف )کے سر پرستوں میں شامل کر لیا گیاہے۔

رپورٹ کے مطابق مارول اسٹوڈیوز کی پہلی مسلم سپر ہیرو سیریز مس مارول کے ذریعے بین الا قوامی فلم نگری ہالی ووڈ میں قدم رکھنے والی اداکارہ مہوش حیات کو یو کے مسلم فلم(یو کے ایم ایف ) کے سرپرستوں میں شامل کر لیا گیا۔ اداکارہ کے ساتھ معروف ہدایتکارہ اور ڈزنی اسکرین رائٹر لینا خان بھی یوکے ایم ایف کی سرپرست مقرر کر دی گئی ہیں۔یوکے مسلم فلم کی جانب سے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے یہ اعلان کیا گیا ہے، پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ "ہمیں یہ اعلان کرتے ہوئے بہت فخر ہے کہ ایوارڈ یافتہ اداکارہ مہوش حیات اور معروف مصنفہ اور ہدایت کارہ لینا خان یوکے ایم ایف کے سرپرستوں میں شامل ہوگئی ہیں"۔

اداکارہ مہوش حیات نے یہ اعزاز حاصل کرنے پر خوشی کا اظہار کیا کہ" عالمی تنظیم نے انہیں اپنا سرپرست مقرر کیا اور انہیں امید ہے کہ ان کی شمولیت سے تنظیم سمیت ابھرتے ہوئے مسلمان شوبز شخصیات کو بھی فائدہ ملے گا"۔

مہوش حیات کی طرح لینا خان نے بھی "یوکے مسلم فلم" کی سرپرست مقرر ہونے پر خوشی کا اظہار کیا۔

مزید :

تفریح -