افغانستان میں لاپتہ ہونے والا پاکستانی صحافی مل گیا، گھر واپسی کا ٹویٹ بھی کر دیا

افغانستان میں لاپتہ ہونے والا پاکستانی صحافی مل گیا، گھر واپسی کا ٹویٹ بھی ...
افغانستان میں لاپتہ ہونے والا پاکستانی صحافی مل گیا، گھر واپسی کا ٹویٹ بھی کر دیا

  

کابل (ڈیلی پاکستان آن لائن )افغانستا ن کے شہر کابل سے لاپتہ ہونے والے پاکستانی صحافی"انس ملک "مل گئے، غائب ہونے والے صحافی نے ٹویٹر پر پیغام میں لکھا کہ میں واپس آگیا ہوں ۔

نجی ٹی وی سماء کے مطابق کابل میں پاکستانی سفیر نے انس ملک سے رابطے کی تصدیق کر دی ہے، منصور علی خان کا کہنا ہے کہ انس ملک سے ابھی فون پر بات ہوئی ہے، انس ملک مکمل طور پر محفوظ ہیں وہ اس وقت کابل میں ہیں ، سفارت خانہ مسلسل ان سے رابطے میں ہے۔

مزید :

قومی -