پاکستان کے لیے جلد اچھی خبر متوقع, آرمی چیف کا اماراتی اور سعودی حکام سے رابطہ
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے حکام سے رابطہ کیا ۔
نجی ٹی وی "جیو نیوز" کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے حکام سے گفتگو میں آئی ایم ایف پروگرام پر بات کی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے حکام سے رابطے کے نتیجے میں پاکستان کیلئے جلد اچھی خبر متوقع ہے ۔