توشہ خانہ تحائف کی تفصیلات چھپانے پر سپیکرقومی اسمبلی نے عمران خان کی نااہلی کاریفرنس الیکشن کمیشن کو بھجوادیا

توشہ خانہ تحائف کی تفصیلات چھپانے پر سپیکرقومی اسمبلی نے عمران خان کی نااہلی ...
توشہ خانہ تحائف کی تفصیلات چھپانے پر سپیکرقومی اسمبلی نے عمران خان کی نااہلی کاریفرنس الیکشن کمیشن کو بھجوادیا

  

اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے توشہ خانہ کے تحائف کی تفصیلات چھپانے کے معاملے پر سپیکر قومی اسمبلی نے  عمران خان کی نا اہلی کا ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھجوا دیا۔

 نجی ٹی وی" دنیا نیوز" کے مطابق  سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی جانب سے الیکشن کمیشن کو بھجوائے گئے ریفرنس میں کہا گیا کہ سابق وزیراعظم نے توشہ خانہ کےتحائف اثاثوں میں ظاہرنہیں کیے،  عمران خان نےتحائف بیچنےکی رقوم کی تفصیلات بھی درج نہیں کیں۔

ریفرنس میں مزید کہا گیا کہ   عمران خان کو آرٹیکل 62 ون ایف کےتحت نااہل قراردیاجائے۔

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ  سپیکرقومی اسمبلی کا ریفرنس الیکشن کمیشن کو موصول ہو گیاہے ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -