چائے ، دودھ ، مصالحہ جات ، ٹوتھ پیسٹ ، شہد اور شیمپو سمیت یوٹیلٹی سٹورز پر مختلف اشیاء مزید مہنگی ہو گئیں
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) چائے ، دودھ ، مصالحہ جات ، ٹوتھ پیسٹ ، شہد اور شیمپو سمیت یوٹیلٹی سٹورز پر مختلف اشیاء مزید مہنگی ہو گئی ہیں ۔
نجی ٹی وی "ہم نیوز " کے مطابق یوٹیلیٹی سٹورز پر950 گرام برانڈڈ چائے کی قیمت میں 198 روپے تک اضافہ کر دیا گیا ہے ، چائے کی قیمت 697 سے بڑھ کر 895 روپے ہوگئی ہے ۔ ایک لیٹر برانڈڈ دودھ کی قیمت 20 روپے اضافے سے 177 روپے سے بڑھ کر 197 روپے کر دی گئی ہے ۔
نجی "ٹی وی "کے مطابق یوٹیلیٹی سٹورز پر 260 گرام شہد کے جار کی قیمت میں 115 روپے اضافہ ہوا ، شہد کی قیمت 310 سے بڑھ کر 425 روپے ہوگئی ہے ۔ مختلف برانڈز کے شیمپو کی قیمتوں میں 30 روپے تک کا اضافہ ہوا ہے جبکہ یوٹیلیٹی سٹورز پر بچوں کے خشک دودھ کے ڈبے کی قیمت میں 90 روپے تک اضافہ کیا گیا اور بچوں کے خشک دودھ کی قیت 1360 سے 1450 روپے کر دی گئی ہے ۔
قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ، اطلاق فوری طور پر ہوگا۔