پاکستانی افواج بہادر کشمیری عوام کے ساتھ کھڑی ہیں، آئی ایس پی آر

پاکستانی افواج بہادر کشمیری عوام کے ساتھ کھڑی ہیں، آئی ایس پی آر
پاکستانی افواج بہادر کشمیری عوام کے ساتھ کھڑی ہیں، آئی ایس پی آر

  

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاک فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج بہادر کشمیری عوام کیساتھ کھڑی ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کے حق خودارادیت کیلئے جدوجہد کی حمایت کرتے ہیں۔ کشمیریوں کے خلاف 1095 دن کا بدترین محاصرہ اور وحشیانہ مظالم کا خاتمہ ہونا چاہیے۔

پاک فوج کی جانب سے شہدائے کشمیر کو ان کی عظیم قربانیوں پر خراج عقیدت بھی پیش کیا گیا۔

مزید :

قومی -