انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کتنا سستا ہو گیا ؟ جانئے 

انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کتنا سستا ہو گیا ؟ جانئے 
انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کتنا سستا ہو گیا ؟ جانئے 

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے جبکہ سٹاک مارکیٹ میں بھی آج تیزی کا رجحان جاری ہے ۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام تک ڈالر کی قیمت میں 2 روپے 11 پیسے کمی ہوئی جس کے بعد ڈالر 224.04 روپے کا ہو کر بند ہو گیا ۔ 

دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کے دوران مثبت رجحان دیکھنے کو مل رہاہے ، مارکیٹ میں شیئرز کا لین دین شروع ہوا تو 100 انڈیکس 41 ہزار 425 پوائنٹس پر تھا جس میں اب تک 659پوائنٹس کا اضافہ ہو چکاہے اور انڈیکس 42 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرتے ہوئے 42 ہزار 85 پوائنٹس پر پہنچ گیاہے ۔

مزید :

بزنس -