ڈالر کی قدر میں کمی اور عالمی مارکیٹ میں پٹرول سستا لیکن مہنگائی میں کمی نہ آسکی،یوٹیلیٹی سٹورز پرمختلف اشیاء مہنگی

ڈالر کی قدر میں کمی اور عالمی مارکیٹ میں پٹرول سستا لیکن مہنگائی میں کمی نہ ...
ڈالر کی قدر میں کمی اور عالمی مارکیٹ میں پٹرول سستا لیکن مہنگائی میں کمی نہ آسکی،یوٹیلیٹی سٹورز پرمختلف اشیاء مہنگی

  

 اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )  ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی اور عالمی مارکیٹ میں پٹرول کی قیمت میں کمی کے باوجود عام انسان کیلئے مہنگائی میں کمی نہ آ سکی، یوٹیلیٹی سٹورز  پر  مختلف اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے ۔

نجی ٹی وی" جیو نیوز "کے مطابق یوٹیلیٹی سٹورز پر مختلف برانڈز کی اشیاء کی قیمتوں  میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے،نوٹیفکیشن کےمطابق 950 گرام چائے کی قیمت میں 300 روپے ، ایک لیٹر برانڈڈ دودھ کی قیمت میں 20 روپے  جب کہ 260 گرام شہد کے جار کی قیمت میں 115 روپے تک اضافہ   کیا گیا ہے،950گرام چائےکی قیمت 910 روپے سے بڑھ کر1210 روپے، دودھ کی قیمت 177 روپے سے بڑھ کر 197 روپے اور  شہد کی قیمت 310 روپے سے بڑھ کر 425 روپے ہوگئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مختلف برانڈز کے شیمپو کی قیمتوں میں 30 روپے،  بچوں کے 650گرام خشک دودھ کےڈبے کی قیمت میں 120 روپے اور 1 کلو  دیسی گھی کی قیمت میں 240 روپے کا اضافہ کیاگیا ہے۔

مزید :

قومی -