ڈھکی چھپی بات نہیں ملک پیچھے رہ گیا ہے، وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل

 ڈھکی چھپی بات نہیں ملک پیچھے رہ گیا ہے، وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل
 ڈھکی چھپی بات نہیں ملک پیچھے رہ گیا ہے، وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ   ملک میں ٹیکس اکٹھاکرنا بہت ضروری ہے، ڈھکی چھپی بات نہیں ملک پیچھے رہ گیا ہے۔

کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  مفتاح اسماعیل نے کہا کہ  تاجروں پر 3ہزارسپرٹیکس لگانے کی تجویزدی گئی ، سپرٹیکس لگایا تولوگوں کوبرا لگ رہا ہے،یہ غلط فہمی ہےکہ امیرلوگ ٹیکس نیٹ میں نہیں ہیں، 855ارب روپے پٹرول لیوی میں جمع کریں گے۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ  اب دنیاہمیں پیسے بھی نہیں دیتی، ہم ایکسپورٹ  کوبڑھائیں گے۔  بجٹ خسارہ کم کرنے کیلئے قرضہ لینا پڑتا ہے،امید ہے معیشت گروتھ کی طرف جائے گی۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -