اداکارہ حنا خان  کی ماہانہ آمدنی جان کر حیرت کی انتہا نہ رہے

اداکارہ حنا خان  کی ماہانہ آمدنی جان کر حیرت کی انتہا نہ رہے
اداکارہ حنا خان  کی ماہانہ آمدنی جان کر حیرت کی انتہا نہ رہے
سورس: Instagram

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ٹی وی اداکارہ حنا خان  اپنی اداکاری کے ساتھ ساتھ  اپنے لگژری لائف سٹائل کی وجہ سے بھی جانی جاتی ہیں۔ سٹار پلس کے  ڈرامے میں اکشرا کے کردار سے شہرت حاصل کرنے والی حنا خان کو اصل شہرت ٹی وی رئیلٹی شو بگ باس سے حاصل ہوئی۔

بھارتی ٹی وی چینل نیوز 18 کے مطابق حنا خان کے اثاثوں کی مجموعی مالیت  سات ملین ڈالر یا 555 ملین بھارتی روپے ہے۔ گزشتہ چند سالوں میں ان کی دولت میں 40 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے۔ وہ ماہانہ 35 لاکھ روپے اور سالانہ پانچ کروڑ روپے سے زیادہ کماتی ہیں۔ حنا خان ٹی وی پراجیکٹس اور فلموں کے علاوہ مختلف برانڈز کی تشہیر سے بھی کمائی کرتی ہیں۔ وہ ایک انڈورسمنٹ کے ایک کروڑ روپے چارج کرتی ہیں۔

مزید :

تفریح -