بنگلہ دیش میں بے سرا گلوکار گرفتار، پولیس نے کلاسیکل گانوں سے روک دیا

بنگلہ دیش میں بے سرا گلوکار گرفتار، پولیس نے کلاسیکل گانوں سے روک دیا
بنگلہ دیش میں بے سرا گلوکار گرفتار، پولیس نے کلاسیکل گانوں سے روک دیا
سورس: Facebook

  

ڈھاکہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بنگلہ دیش میں پولیس نے اداکار و گلوکار ہیرو عالم کو گرفتار کرلیا اور اسے آئندہ  کلاسیکل گانے نہ  گانے کی یقین دہانی پر رہا کردیا۔

"انڈیا ٹوڈے" کے مطابق ہیرو عالم کے فیس بک پر 2 ملین کے قریب فالورز اور یوٹیوب پر ڈیڑھ ملین کے قریب سبسکرائبرز ہیں۔ ہیرو عالم نے خبر ایجنسی "اے ایف پی "سے گفتگو کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ گزشتہ ہفتے پولیس نے اسے ذہنی طور پر ٹارچر کیا اور کلاسیکل گانےپرفارم کرنے سے منع کیا۔ پولیس نے ان سے کہا کہ وہ بہت ہی بے سرے  ہیں ، اس کے علاوہ پولیس نے ان سے معافی نامے پر بھی دستخط کرائے۔

ہیرو عالم کے مطابق اسے پولیس نے صبح6بجے اٹھایا اور8 گھنٹے تک حراست میں رکھا، پولیس اہلکاروں نے ان سے کہا کہ وہ رابندر ناتھ ٹیگور اور نذرالاسلام کے کلام کیوں گاتا ہے؟۔ ڈھاکہ کے پولیس چیف ہارون الرشید  نے صحافیوں کو بتایا کہ ہیرو عالم کے خلاف بہت سی شکایات موصول ہوئی تھیں، انہوں نے گانے کا روایتی انداز بالکل ہی بدل کر رکھ دیا ہے، اس نے پولیس کو یقین دلایا ہے کہ وہ اب ایسا نہیں کرے گا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -تفریح -