ماں نے اپنی 5 سالہ ذہنی معذور بیٹی کو عمارت سے نیچے پھینک کر قتل کردیا

ماں نے اپنی 5 سالہ ذہنی معذور بیٹی کو عمارت سے نیچے پھینک کر قتل کردیا
ماں نے اپنی 5 سالہ ذہنی معذور بیٹی کو عمارت سے نیچے پھینک کر قتل کردیا

  

 بنگلور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلور میں ایک ماں نے اپنی پانچ  سالہ ذہنی معذور بیٹی کو اپارٹمنٹ بلڈنگ کی چوتھی منزل سے نیچے پھینک کر قتل کردیا۔

انڈیا ٹوڈے کے مطابق واقعے کی سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ماں نے اپنی پانچ سالہ بچی کو عمارت سے نیچے پھینکا اور اس کے چند ہی سیکنڈ بعد خود بھی ریلنگ  پر چڑھ گئی۔ اس سے پہلے کہ خاتون خود بھی چھلانگ لگاتی ، موقع پر موجود لوگوں نے اسے کھینچ کر نیچے اتار لیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ بچی ذہنی معذور تھی جس کی وجہ سے اس کی والدہ شدید ڈپریشن میں مبتلا تھی۔ پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ ڈپٹی کمشنر آف پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

مزید :

جرم و انصاف -